بیلتھنگڈی 20/دسمبر (ایس او نیوز)سڑک کنارے چلتے وقت بس کی ٹکرسے گورنمنٹ اسکول کے ہیڈماسٹر کی موت کا واقعہ گروینا کیرے میں پیش آیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دینکر ہیگڈے (48 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دینکر ہیگڈے سڑک کے کنارے پیدل جارہے تھے کہ اچانک ایک بس نے انہیں زوردار ٹکردی اور موقع سے فرار ہوگئی۔ ٹکر لگتے ہی دینکر ہیگڈے سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ اُدھر فرار ہونے والی بس کو بعد میں اڈپی کے ملپے میں دھرلیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ بس پر کولار اسکول کے طلبا ایجوکیشن ٹور پرنکلے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ جان لیوا حادثہ بس ڈرائیور کی بے پروائی سے ہوا ہے۔